نسیم ولایت: جوانوں کے لئے آیات ولایت پر مشتمل اسباق کا مجموعہ

Front Cover
Welayat Publication, New Delhi India , Dec 13, 2017 - Religion - 208 pages


کتاب " نسیم ولایت " آیات ولایت پر مشتمل اسباق کا مجموعہ ہے جسے جوان نسل کے لئے آسان زبان میں مرتب کیاگیا ہے؛مولف گرامی قدر حجۃ الاسلام مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری نے ولایت و امامت کی اساسی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جوان نسل کے لئے یہ کتاب تالیف کی ہے ، اس لئے کہ جوان طبقہ ہر معاشرے کی ترقی و کامرانی اور پسماندگی میں کلیدی رول ادا کرتاہے ،چونکہ ولایت دین اسلام کا اہم ترین رکن ہے اس لئے جوانوں کی ولایت سے آشنائی نہ صرف ان کے لئے مفید ہوگی بلکہ حقیقی دین اسلام کے فروغ میں بھی انتہائی کار آمد ثابت ہوگی ۔

اس کتاب میں حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں نازل ہونے والی آیات کی تحقیق کرنے سے پہلے بعض کلیاتی موضوعات پر بحث کی گئی ہے ، جیسے مفہوم ولایت و امامت ؛ اقسام ولایت؛ امام اور ولی کی ضرورت کے دلائل ؛ امام اور ولی کی خصوصیات اور فوائد ۔ اس کے بعد قرآن کی روشنی میں حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کو ایک سبق میں بیان کرکے سلسلہ وار ان آیات پر گفتگو کی گئی ہے جو حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں نازل ہوئی ہیں؛ جیسے آیۂ ولایت ، آیۂ تبلیغ ، آیۂ اکمال ، آیۂ عذاب واقع ، آیۂ اولی الامر …وغیرہ ،جن کی تعداد اکیس ہے ۔کتاب کے آخری حصے میں اختصار کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان آیات کی اجمالی فہرست پیش کی گئی ہے جو حضرت علی ؑ کی شان میں نازل ہوئی ہیں اور ان کی قدرے وضاحت بھی کی گئی ہے۔

یہ بات پیش نظر رہے کہ ہر سبق کے بعد اس سبق کا خلاصہ اور اس سے ماخوذ سوالات آمادہ کئے گئے ہیں تاکہ ایک جوان سبق کا مطالعہ کرنے بعد اپنی معلومات کا امتحان لے سکے ۔ 

 

What people are saying - Write a review

User Review - Flag as inappropriate

Each and every chapter in this book is informative and in simple way to understand wilayat e imam Ali (a.s)..best gift for shia youth...Jazakallah

Bibliographic information